کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکہ

 
0
474

کوئٹہ اگست 12(ٹی این ایس) : کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکہ بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث کئی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ 5 افراد جاں بحق 30  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔۔ دھماکے کی جائے وقعہ کے قریب بلوچستان اسمبلی سمیت کئی اہم عمارتیں واقع ہیں۔ دھماکے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی جگہ کو ایف سی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔