دہشتگرد ملک میں قوموں کو آپسمیں لڑاکر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،ہمیں متحد ہوکر انکے ارادوں کو ناکام بنانا ہوگا، رکن قمی اسمبلی خلیل جارج 

 
0
332

کوئٹہ،دسمبر 25 (ٹی این ایس):مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی خلیل جارج نے کہا ہے کہ دہشتگرد ملک میں قوموں کو لڑاکر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم متحد ہوکر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنادے گی،شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، یہ بات انہوں نے پیر کے روزکرسمس کے موقع پر میتھوڈسٹ چرچ خودکش دھماکے کے متاثرین سے بات چیت کے دوران کہی، اس موقع پر انہوں نے متاثرین میں گرم چادریں، کیک، دوپہر کا کھانا اور فی خاندان10ہزار روپے کیش بھی تقسیم کیا، انہوں نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آپ کے دکھ میں شریک ہے جس طرح خودکش دھماکے کے موقع پر لوگوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اورہمدردی کا اظہارکیا وہ قابل دید تھا خلیل جارج نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امداد بھی جلد ہی متاثرین تک پہنچ جائے گی، قبل ازیں انہوں نے کرسمس کی عبادت کے موقع پر بھی چرچ میں مسیحی کمیونٹی سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، دریں اثناء جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے مسیحی رہنما شہزاد کندن نے بھی متاثرین میں تحائف تقسیم کئے اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر ہے اور دہشتگردوں کے ملک کے خلاف مذموم عزائم ناکام بنادے گی کرسمس کاتہوار بھرپورطریقے سے منانے کا مقصد دہشتگردوں کو پیغام دیناتھا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف پرعزم ہے۔