ڈاکٹر طاہرالقادری نے 16 اگست کو مال روڈ پر خواتین کے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا

 
0
439

لاہور اگست 11(ٹی این ایس)ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا دھرنے میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں زخمی اور جاں بحق ہونیوالوں کے ورثآ کی خواتین شریک ہوں گی ، طاہرالقادری نے کہا وہ خود بھی اس دھرنے میں شریک ہوں گے، دھرنا کب تک چلے گا اس کا فیصلہ دھرنے میں شریک خواتین خود کریں گے، طاہرالقادری نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور شاہ سے اپیل کی کہ وہ جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ شائع کیے جانے  کے بارے میں درخواست پر ایک غیرجانبدار بینچ تشکیل دیں اور بقرہ عید کے پہلے ہفتے درخواست پرسماعت کی جائے. طاہرالقادری نے کہا نوازشریف عوام کو عدلیہ کیخلاف بغاوت پراکسا رہے ہیں، وہ توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، ان کا شو فلاپ ہوچکا ہے. عوامی تحریک کے سربراہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا انہیں غیرملکی ہونے کا طعنہ دینے والوں کا آدھا خاندان خود دہری شہریت رکھتا ہے، اقامہ بھی آدھی شہریت ہوتی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دھرنا عدلیہ پرکسی قسم کا دباؤ ڈالنے کے لیے نہیں ہوگا بلکہ 3 سال سے انصاف کے لیے ٹھوکریں کھانے والوں کی طرف سے ایک اپیل ہوگی