پاکستان کاتجارتی خسارہ جولائی میں55 فی صد سے زائد بڑھ کر 3.2ارب تک پہنچ گیا

 
0
465

اسلام آباد اگست11(ٹی این ایس)پاکستان کاتجارتی خسارہ جولائی میں55 فی صد سے زائد بڑھ کر 3.2ارب تک پہنچ گیا ہے ۔ اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ بھی درآمدات اضافے کی رفتار سے نہ نمٹ سکا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں درآمد اشیاء کی قدر گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 3.2 ارب ڈالرز سے بڑھ گیا ۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں تجارتی خسارہ1.14 ارب ڈالرز تھا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 55.5 فی صدزائدتھا۔یہ رجحان پاکستان کے گزشتہ سال کے مالیاتی سال سے مختلف نہیں تھاجب پاکستان کا تجارتی خسارہ32.5 فی صد رہاتھا۔جولائی میں برآمدات میں10.6 فی صداضافہ ہوکر یہ 1.63 پر پہنچا۔