ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

 
0
525

اسلام آباد 29 مئی 2022 (ٹی این ایس): ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا۔پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 465 میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی طلب 25 ہزار 997 میگاواٹ سے تجاوز کرچکی ہے۔

بجلی کے شارٹ فال کی وجہ سے شہروں اور دیہاتوں میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
پن بجلی سے 4 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے تاہم زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔