الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لئے وفاقی حکومت سے 14ارب روپے فنڈز مانگ لیے

 
0
150

الیکشن کمیشن نے دو صوبوں اور قومی اسمبلی کے93 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لئے وفاقی حکومت سے فنڈز مانگ لیے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی خالی اور پنجاب، خیبرپختونخوا میں الیکشن کے لئے 20 اب سے زائد کے فنڈز کی ڈیمانڈ کر دی۔
الیکشن کمیشن نے ٹیکنیکل سپلیمنٹری کے لئے 14 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مانگے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری فنانس کو خط لکھ کر درکار فنڈز مانگ لیے
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے اخراجات کا تخمینہ بھی 61 ارب سے زائد کا لگایا ہے
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات پر اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آ سکتے ہیں،ملک میں مرحلہ وار عام انتخابات پر 61 ارب سے زائد کے اخراجات آسکتے ہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری فنانس کو لکھے گئے خط کی کاپی سب نیوز نے حاصل کر لی