پارک لین ریفرنس ،آصف زرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 
0
110

پارک لین ریفرنس میں ترمیمی ایکٹ دوہزار 2022کے تحت دائر اختیار سے متعلق آصف علی زرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس میں ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت دائر اختیار سے متعلق آصف علی زرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،
وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اپنایا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لینڈ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،
عدالت نے ریمارکس دیے کہ آدم امین چوہدری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے ،فیصلہ میں کہا گیا کہ ریفرنس واپس نہیں کیا جا سکتا ،
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اپنایا کہ اس کیس پر ہائیکورٹ کا فیصلہ لاگو نہیں ہے ،وہ صرف ایمنسٹی سکیم اور ٹیکس سے متعلق کیس پر فیصلہ دیا گیا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے بریت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک آف پاکستان اور سمٹ بینک کا جوائنٹ ایڈوانچر ہواتھا ،اس کیس میں 1.5 بلین کا قرض لیا گیا جو بعد 2.8 بلین بڑھا دیا گیا،عدالت دائر اختیار کا تعین کرے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔