بارشوں میں تاخیر، نومبراوردسمبرمیں دھندکاسلسلہ جاری رہے گا ،محکمہ موسمیات

 
0
371

اسلام آبا د نومبر 3(ٹی این ایس) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں میں تاخیرکے باعث نومبراوردسمبرمیں دھندکاسلسلہ جاری رہے گا جبکہ نومبر کے وسط سے دسمبر کے آخرتک گہری دھند کاامکان ہے ،اسموگ اوردھندآنکھوں اورگلے کی بیماریوں کا موجب بن سکتے ہیں جبکہ سانس میں تکلیف کا باعث بھی بن سکتی ہے۔جمعہ کو محکمہ موسمیات نے نومبر اوردسمبرمیں موسم سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہبارشوں میں تاخیرکے باعث نومبراوردسمبرمیں دھندکاسلسلہ جاری رہے گا،نومبر کے وسط سے دسمبر کے آخرتک گہری دھند کاامکان ہے ۔پنجاب اوربالائی سندھ کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،خیبرپختونخواکیوسطی اورزیریں علاقوں میں بھی دھند پڑیگی ، اسموگ اوردھندآنکھوں اورگلے کی بیماریوں کا موجب بن سکتے ہیں ،اسموگ سانس میں تکلیف کا باعث بھی بن سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسموگ کی صورتحال زرعی سرگرمیوں کوبھی متاثر کرسکتی ہے۔