دہشت گردی کی لہر ایک چیلنج ہے، سید مراد علی شاہ

 
0
912

 لاہورستمبر 6(ٹی این ایس):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے اس جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کی، پی اے ایف ہیروز آج بھی ہماری دلوں میں زندہ ہیں جبکہ حالیہ دہشت گردی کی لہر ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پرشہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کےلیے پاک فضائیہ کی مسرور بیس پر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی مسرور بیس پر یوم دفاع تقریب میں شرکت کی۔

یہ پروگرام ایئرفورس کے شہداء کی یاد میں منایا گیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پہنچنے پر ایئر وائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے استقبال کیا، تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر، آرمی، ایئر فورس کے افسران اور سویلین نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،اس کے بعد قومی ترانا پیش کیا گیا جبکہ پاکستان ایئر فورس اسکول کے بچوں نے ایئرفورس کے شہداء کو خراج تحسین دینے کی لیے قومی نغمے پیش کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے تمام آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا۔ پی اے ایف نے لاہور کا بہادری سے دفاع کیا۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف اسٹال کا دورہ کیا،جہاں انہیں مختلف اشیاء کے بارے میں بتایا گیا