یوم دفاع پر سروسز چیفس کے خصوصی پیغامات

 
0
462

 

اسلام آباد ستمبر 6(ٹی این ایس):یوم دفاع پر سروسز چیفس نے خصوصی پیغامات دئیے ہیں ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ دشمنوں کی گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہمارے جوانوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوں گی۔

سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان نے یوم دفاع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب یک جان ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کر یں گے۔ خطےمیں تبدیلیوں اورچیلنجز سے با خبر رہنے کی ضرورت ہے۔ قوم مادروطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنیوالوں کو سلام، خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ شہدا نے بلاشبہ، جرات و بہادری کے شاندار کارنامے سر انجام دیکر قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں، شہدا نےتاریخ کے نئے باب رقم کیے جو آنیوالی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہیں، ملک کو درپیش غیر معمولی مشکلات اسی جذبہ قومیت کی احیاء کے متقاضی ہیں۔ ہم سب یک جان ہو کر ان حالات کا مردانہ وار مقابلہ کر یں گے۔

نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ پُرامن بقائے باہمی کی خواہش کے ساتھ خطے میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں، چیلنجز سے با خبررہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ارض پاک کے دفاع کے لئے بے لوث ولولے اور قربانی کے جذبے کے احیاءکا تقاضا کرتا ہے، آج پاکستان ہر محاذ پر ثابت قدمی اور پُرعزم انداز سے ترقی کر رہا ہے، پاک نیوی اپنی بندرگاہوں، ساحلی پٹی اور سمندری راہداریوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لئے ہردم تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن اپنے غازیوں اور شہداءکے بے مثال حوصلے، شجاعت اور ثابت قدمی کے نام کرتے ہیں، اس سے قبل ریئرایڈ مرل فرخ احمد نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔