مقبوضہ کشمیر میں ریاستی تشدد کے خلاف پولیس کانسٹیبل کا احتجاج، استعفیٰ دے دیا

 
0
571

سری نگر:ستمبر 6(ٹی این ایس) مقبوضہ کشمیر میں ریاستی تشدد کے خلاف پولیس کانسٹیبل نے احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مستعفی کانسٹیبل رئیس کا کہنا تھا کہ کشمیر میں حالات خراب ہو چکے تھے اور ایک نہ تھمنے والا طوفان برپا ہے۔یہ سب اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ کشمیری اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ کانسٹیبل رئیس نے ریاستی تشدد کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ تو دیا لیکن اپنے استعفے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شئیر کردی۔

مستعفی پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ آدھے پولیس اہلکار مر چکے ہیں اور آدھے اندھے ہو چکے ہیں۔ میں اب مزید نوکری نہیں کر سکتا۔ اس لیے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دلت بھارتی فوجی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج میں ذات پات میں بھی تفریق ہونے لگی ہے ، مجھے نیچ ذات کا کہہ کر کھانا دیئے بغیر ہی دھکے دے کر ڈائننگ ہال سے باہرنکال دیا جاتا ہے۔ اور جب میں شکایت لے کر فوجی کمانڈر کے پاس گیا تو اس نے بھی میرے ساتھ اچھا سلوک نہ کرتے ہوئے مجھے اپنے آفس سے باہر نکال دیا۔