سرینگر‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شائقین کے شاہد آفریدی اورآزادی کے حق نعرے

 
0
355

سرینگر نومبر 27(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیرمیں کنزر کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ چنار پریمئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شائقین نے شاہد آفریدی اورآزادی کے حق میں زبردست نعرے بلند کئے۔ اس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہیندرا سنگھ دھونی بھی موجود تھے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے زیر اہتمام منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بھارتی کرکٹر دھونی کی موجودگی میں کشمیریوں نے سٹار پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اوربھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ دھونی جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے کو بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کا رینک دیا گیا۔ سینکڑوں تماشائیوں نے میچ کے دوران دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے سٹار پاکستانی کرکٹر بوم بوم آفریدی کے نعرے لگائے ۔ میچ کے دوران کشمیری مجاہدین کے حق میں بھی نعرے بلند کئے گئے ۔ پریمئر لیگ کا فائنل شمالی اور جنوبی کشمیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا