بھارتی مظالم عروج پر، پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت

 
0
4151

سرینگر 25 جون 2020 (ٹی این ایس): پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں شہریو‌ں کو شہید کرنے اور ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں،بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے،بھارت کی حالیہ کارروائیاں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا، بارہ مولا میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ دو روز میں پانچ کشمیری نوجوان شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کو شہید کیا، 2 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کو تباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔