قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 6 کشمیری شہید

 
0
468

سری نگر، نومبر 18 (ٹی این ایس ):  بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تازہ کاروائیوں میںمزید 6کشمیریوں کو شہید کردیا۔
قابض فوج نے گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے اور جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو شہید کرنے کا سلسہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز باندی پور میں مذکورہ  نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
واقعہ کے خلاف کشمیری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور اس دوران بھارتی فوج کی مظاہرین سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔اہل علاقہ نے بھارتی فوج کا محاصرہ رتوڑ دیا اور کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج کیا,مظاہرین نے بھارتی فوجی کے خلاف سخت نعرے بازی کی جس پرمظاہرین کو منشترکرنے کے لیے بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔