امریکا نے کاروں پر نیا ٹیکس لگایا تو بھرپور جواب دیں گے،یورپی یونین کے ہائی کمشنر کا خطاب
برسلز ستمبر 1(ٹی ین ایس)یورپی یونین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگرصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک کی مصنوعات بالخصوص کاروں پر نیا ٹیرف عاید کیا تو یونین اس کا بھرپور جواب دے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق یورپی یونین کے ہائی کمشنر جون کلوڈ یونکر نے ایک بیان میں کہا کہ جولائی میں برسلز اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی معاملات کو معمول کے مطابق رکھنے کے اعلان کے بعد لگتا ہے کہ امریکی حکومت یورپی ممالک کی کاروں پر نیا ٹیکس لگانے کا سوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی کمپنیوں کی کاروں پر نیا ٹیکس عاید کیا تو ہم اس کا جواب دیں گے۔برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکا ہماری کاروں پر ٹیکس صفر کردے تو ہم بھی ایسا کرنے کے لیے تیاری ہیں۔تاہم دوسری جانب سے امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین کے کاروں پر ٹیکس ختم کرنے کی پیشکش کو ناکافی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کے صارفین مقامی کاریں ہی خریدتے ہیں۔ وہ ہماری کاریں نہیں خرید رہے۔