عراق میں امریکی مفادات کو نقصان پہنچا تو قیمت ایران ادا کرے گا، مائیک پومپیو

 
0
284

واشنگٹن دسمبر 14 (ٹی این ایس): امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص عراق میں واشنگٹن کے مفادات اور تنصیبات کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی قیمت ایران کو چکانا ہوگی کیونکہ حالیہ ایام کے دوران عراق میں ہمارے فوجی اڈوں پر میزائل اور راکٹ حملوں کے پیچھے ایرانی وفادار ملیشیائوں کا ہاتھ ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس موقع کو ایران کو دہانی کے کا بہتر موقع سمجھتے ہیں اور اسے یاد دلاتے ہیں کہ ایران یا اس کے کسی وفادار ایجنٹ نے امریکا یا اس کے اتحادیوں میں سے کسی کے مفادات کو نقصان پہنچایا تو تہران کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔
ایک دوسرے بیان میں مائیک پومپیو نے لبنان میں کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کی حمایت کی اور کہا کہ لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے خلاف پابندیوں کے ساتھ دیگر تمام ممکنہ طریقے بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے حزب اللہ کو فنڈنگ فراہم کرنے میں ملوث دو افراد پر پابندیاں عاید کی ہیں۔ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔