ایس ایچ او سہالہ اسجد محمود معہ ٹیم کی کارروائی 13 سالہ لاپتہ ولید اسلام نامی بچے کو بحفاظت تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا

 
0
620

اسلام آباد دسمبر 14 (ٹی این ایس): ایس ایچ او سہالہ اسجد محمود معہ ٹیم کی کارروائی 13 سالہ لاپتہ ولید اسلام نامی بچے کو بحفاظت تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا۔ بچے کے والد نے سہالہ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا بچہ لاپتہ ہو گیا ہے۔ سہالہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے بچے کی تلاش شروع کردی۔ ایس پی رورل ملک نعیم اقبال نے ایس ڈی پی او سہالہ رخسار مہدی کی زیرنگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے بچے کو سہالہ،بری امام،بس سٹاپس،جمعہ بازار،آبپارہ سے تلاش کیا۔ بچے کو آبپارہ مارکیٹ سے بحفاظت تلاش کرلیا ہے۔ بچے کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔