تھانہ للہ پولیس نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی ہوٹل سے ملنے والا پرس بمہ رقم سعودی پلٹ مالک کو واپس کر دیا

 
0
248

پنڈدادن خان دسمبر 14 (ٹی این ایس): تھانہ للہ پولیس نے ایمانداری کی اعلی مثال پنڈدادن خان ہوٹل سے ملنے والا پرس بمہ رقم سعودی پلٹ مالک کو واپس کرنے پر سماجی حلقوں کا ایس ایچ او منظور حسین سمیت پولیس ٹیم کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے واپس آنے والے کیھوڈہ کے رہایشی عادل رحمن نے مدنیہ ہوٹل پر چاے پی اور اپنا پرس ادھر ہی بھول گیا تھانہ للہ ٹاون میں تعنات افتخار علی 1051۔ناصر محمود 204/ دوران گشت ہوٹل پر روکے تو انکو پریس ملا جس میں رقم اور ضروری کاغذات تھے اٹھ کر فوری طور پر ایس ایچ او منظور احمد انسپکڑ کو دیے ایس ایچ او للہ منظور احمد نےمحرر عاطف کو عادل رحمن کو تلاش کرنے کا کہا محرر عاطف نے موبائل فون نمبر کی مدد سے عادل رحمن سے رابطہ کیا اور اج صبح تھانہ للہ ٹاون میں پیسے اور ضروری کاغذات واپس کیے عادل رحمن نے تھانہ للہ ٹاون میں تعینات افتخار کانسٹیبل ناصر محمود اور ایس ایچ او انسپکٹر منظور کا شکرہہ ادا کرتے ھوے کہا کہ میں کل ہی سعودی عرب سے واپس آیا ھوں کاغذات اور پیسوں کی گمشدگی پر بہت پریشان تھا تھانہ للہ پولیس کا شکر گزار ھوں جنکی وجہ سے پریشانی ختم ھوئی پولیس کا کردار مثالی ھے میں سب کا شکرہہ ادا کرتا ھوں سماجی رفاعی حلقوں نے تھانہ للہ ٹاون میں تعینات ایس ایچ او سمیت ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے عادل رحمن کی مدد کر کے ایک نئی مثال قاہم کی ھے