شنگھائی تعاون تنظیم کا چین میں دہشت گردی کے خلاف آن لائن مہم کا آغاز

 
0
10340

بیجنگ دسمبر 14 (ٹی این ایس): شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے چین میں دہشتگردی کے خلاف آن لائن مہم شروع کی ہے جس میں ایس سی او کے آٹھ اراکین کے حکام دہشتگردی کے آن لائن پراپیگنڈہ پر کریک ڈائون کرینگے تاکہ سائبر سیکیورٹی کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کا خاتمہ کیا جاسکے ۔ دہشتگردی کے خلاف شروع کی گئی آن لائن مہم کے تحت چین کے صوبے فوجیانگ کے شہر ژامن میں دہشتگردی کا پراپیگنڈہ کرنے والی ایک بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا ہے جو انٹر نیٹ کے ذریعے نوجوانوں کے چیٹ گروپ اور سوشل میڈیا دیگر ذرائع سے لوگوں سے فنڈز اکٹھے کر رہی تھی تاکہ اسلحہ کی خریداری کے علاوہ دیگر دہشتگرد سرگرمیوں کیلئے فنڈز کا بندوبست کیا جا سکے ۔
گلوبلز ٹائم کی رپورٹس کے مطابق دہشتگردی کے خلاف شروع کی گئی مہم کا مقصد آن لائن کارروائیوں سے خطے کی سلامتی درپیش مسائل پر قابو پانا ہے۔ ایس سی او کے رکن ممالک کے متعلقہ حکام اس حوالے سے مل کر کوششیں کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے ممالک میں مختلف کیسز کی تحقیقات ، معلومات اکٹھا کرنا اور دہشتگرد تنظیموں کے اراکین ، ان کے ٹھکانوں سمیت دیگر معلومات کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ دہشتگرد تنظیموں کے خفیہ اراکین کے خلاف ایس سی او کے رکن ممالک میں ایک ہی مرتبہ بھرپور کارروائی کے ذریعے ان کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ اس مہم کے تحت سائبر اینٹی ٹیررسٹ ماہرین تمام آٹھ ممالک کے لیے تکنیکی معلومات پر مشتمل حکمت عملی مرتب کر سکیں۔