وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان نے روضئہ رسولؐ پر حاضری دی،نوافل بھی ادا کیے

 
0
16735

مدینہ منورہ دسمبر 14 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں ہفتہ کو مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا۔ سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان روضئہ رسولؐ پر حاضری دی اور نوافل بھی ادا کیے۔ذرائع کے مطابق اسکے بعد وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم عمران خان سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔
جبکہ دورے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پائے اربوں ڈالرز منصوبوں کے معاہدوں پر پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔ خاص کر گوادر میں اربوں ڈالرز مالیت کی آئل ریفائنری کے منصوبے کے حوالے سے معاملات طے کیے جائیں گے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کے اس خصوصی دورے کے دوران مزید کئی اہم معاملات بھی طے کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد عمران خان کئی بار سعودی عرب کا خصوصی دورہ کر چکے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب اور ایران کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کیا اس وجہ سے بھی وزیراعظم نے سعودی عرب کے دورے کیے۔،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے ثالثی کیلئے کہاتھا۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور تنائو ختم کرنے کی خواہاں ہیں۔