وکلا اور ڈاکٹرز کے تنازع کی وجہ بننے والے ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلے

 
0
266

لاہور دسمبر 14 (ٹی این ایس): وکلا اور ڈاکٹرز کے تنازع کی وجہ بننے والے ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرعرفان پرگزشتہ سال ڈاکٹرز اور اسپتال عملے کے ساتھ مل کر سنیل نامی شہری کو تشدد کرکے قتل کرنے کاالزام ہے۔واضح رہے کہ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاحملے کی بنیاد بننے والیگرینڈ ہیلتھ الائنس پی آئی سی کے چیئرمین رہنما ڈاکٹر عرفان کی تقریر تھی جس میں اس نے وکلا کے مذاکرات کا مذاق اڑایا تھا،ڈاکٹر عرفان کا اپنی ویڈیو تقریر میں کہنا تھا کہ وکیل پولیس کے پاس بھی گئے لیکن کچھ نہیں ملا ، ایک وکیل لیڈر پولیس سامنے رو دیا کہ ڈاکٹروں نے بہت مارا ۔
ڈاکٹر عرفان نے شعر بھی پڑھے،ان کی اس تقریر پر وہاں کھڑے ساتھی ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف ہنستا رہا۔سوشل میڈیا پر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی وکلا سے لڑائی کے بعد ڈاکٹر عرفان کی تقریر کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا ، ویڈیو وائرل ہونے پر وکلا مشتعل ہوگئے جنہوں نے یہ ویڈیو تمام وکلا کو بجھوائی اور وکلا اکٹھے ہو کر احتجاج کرتے ہوئے پی آئی سی پہنچے جہاں انتہائی ناخوشگوار سانحہ رونما ہوا۔