لاہور واقعہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

 
0
283

اسلام آباد دسمبر 14 (ٹی این ایس): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لاہور میں پی آئی سی پرہونے والے حملے کو افسوس ناک قرار دے دیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، اس وقت زیر سماعت ہے، اس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا ۔یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔پی آئی سی میں جو ہوا، وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
اُمید ہے مستقبل میں اس طرح کے واقعات پیش نہیں آئیں گے۔ متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی ہے۔معزز پیشے سے تعلق رکھنے والوں کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اور وکیل دونوں ہی معاشرے کے باوقار طبقے ہیں۔ دونوں شعبوں کے ساتھ گراں قدر روایات منسلک ہیں۔ دونوں شعبوں نے ڈی ویلیو کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ماڈل کورٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تیز ترین انصاف کی فراہمی ممکن بنائی ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ گواہوں کوعدالت میں لانا ریاست اور پولیس کی ذمہ داری ہو گی۔