چاند پر پہلا قدم رکھنے والے ’نیل آرم سٹرانگ‘ کی زندگی پر بننے والی فلم 29 اگست کو ریلیز کی جائیگی

 
0
413

لاہور جولائی 20(ٹی این ایس) چاند پر پہلا قدم رکھنے والے ’’نیل آرم سٹرانگ‘‘ کی زندگی پر مبنی فلم’’فرسٹ مین‘‘وینس فلم فیسٹیولمیں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی، فیسٹیول وینس میں انتیس اگست سے آٹھ ستمبر تک جاری رہے گا۔چاندپر پہلا قدم رکھنے والے’’نیل آرم سٹرانگ‘‘ کی زندگی پر بننے والی فلم ’’فرسٹ مین’’انتیس اگست کو ریلیز کی جائے گی، فلم کو امریکی سنیما کے بہترین ڈائریکٹرز کی خدمات حاصل ہے جس میں انہوں نے حقیقت کا رنگ بھرنے کی کوشش کی ہے۔ ’’فرسٹ مین‘‘کووینس فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا، جو اٹلی کے شہر وینس میں انتیس اگست سے آٹھ ستمبر تک جاری رہے گا۔