ن لیگ کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز، نواز شریف کل ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب کرینگے

 
0
574

اسلام آباد،نومبر 18 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نوازشریف (کل) ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس جلسے سے مسلم لیگ (ن) کی رابطہ عوام مہم کا باقاعدہ آغاز ہو جائیگا جو عام انتخابات تک جاری رہے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ڈاکٹر آصف کرمانی او رسابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید ایبٹ آباد میں سرگرم عمل رہے ہیں اور کالج گراؤنڈ ایبٹ آباد میں جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ دریں اثناءنوازشریف پرسوں سوموار کو لندن روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمارداری کریں گے۔