اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کے لیے تشکیل دیئے گئے فیڈرل کمیشن کا 13 واں اجلاس منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا

 
0
792

اسلام آباد 03 ستمبر (ٹی این ایس): اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کے لیے تشکیل دیئے گئے فیڈرل کمیشن کا 13 واں اجلاس منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیڈرل کمیشن کے کنوئینئر، چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کے علاوہ خرم فرید برگٹ وائس چیئرمین پاکستان کونسل آف آرکیٹکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرز (پی کے ٹی پی)، سلمان منصور آرکیٹکٹ، نوید اسلم آرکیٹکٹ، علی اصغر،نایاب حسن گردیزی،سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ،ڈائریکٹر ماسٹر پلان، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، ڈائریکٹر ریجنل پلاننگ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
کمیشن نے اجلاس کے دوران اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے لیے دی گئی سفارشات پر تفصیلی غور کیا۔فیڈرل کمیشن کا آئندہ اجلاس 06 ستمبر کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہو گا۔