سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اسلام آباد میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت پلاٹ لائن سے تجاوز کر کے قائم کی گئیں تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف بھر پور کاروائی

 
0
434

اسلام آباد ستمبر 03 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اسلام آباد میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت پلاٹ لائن سے تجاوز کر کے قائم کی گئیں تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد تجاوزات اور تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔
منگل کے روز کیے گئے آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے متعلقہ دیگر شعبوں کی معاونت سے سیکٹر جی الیون ٹو کی سٹریٹ نمبر49 اور51میں کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعد د شیڈز، باڑیں، لوہے کے پول اور پلاٹ لائن سے تجاوز کر کے سرکاری اراضی پر بنائے گئے باغیچوں اور دیگر تعمیرات کا خاتمہ کر دیا۔ اسی طرح 26 نمبر چونگی جی ٹی روڈ پر کیے گئے ایک آپریشن کے دوران غیر قانونی سٹالز اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر کے تجاوزات کنندگان کا پانچ (05) ٹرک سامان ضبط کر لیا گیاجبکہ اسی علاقے میں تعمیراتی سامان کے دو عدد ڈپو بھی ختم کر دیئے گئے۔
شہر میں کی جانے والے انسداد تجاوزات کاروائیوں کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے سیکٹر آئی ٹین فور کے پلاٹ نمبر 106 میں قبضہ کر کے تعمیر کردہ دو کمرے اور ایک واش روم، سیکٹر G-9/4 کی سٹریٹ نمبر89 میں غیر قانونی طور پر نصب کیا گیا بیریر اور سیکٹر جی سیون کچی آبادی میں تعمیر کردہ غیر قانونی باؤنڈری وال کو مسمار کیا گیا۔