زرداری و شریف کی سیاست اور باہمی اتفاق و اختلاف کی مرکزی بنیاد کرپشن ہے: اسد عمر

 
0
258

اسلام آباد 06 فروری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم شہباز شریف آصف زرداری ملاقات کی منتظر تھی کیونکہ شہباز شریف کی بڑھکیں اسے یاد تھیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو انتظار تھا کہ پیٹ پھاڑے جائیں گے اور سڑکوں پر گھسیٹ کر چوری شدہ مال نکلوایا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے برسوں پہلے قوم کو بتایا تھا کہ زرداری و شریف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ان کی سیاست اور باہمی اتفاق و اختلاف کی مرکزی بنیاد کرپشن اور اس کا تحفظ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں قومی خزانہ لوٹنے کیلئے آپس میں نورا کشتی کرتی ہیں، قوم کی لوٹی گئی دولت کے چھن جانے کا خوف انہیں اکٹھا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری توجہ اپنے فلاحی ایجنڈے کی تکمیل پر مرکوز رکھیں گے، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، ان کی سیاسی چالوں کا بھی بھرپور جواب دیں گے۔