وزیر اعظم اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری پر گفتگو

 
0
114

اسلام آباد 06 فروری 2022 (ٹی این ایس): چین کے دورے پر بیجنگ میں موجود وزیراعظم عمران خان نے پاکستان روانگی سے قبل چینی صدر سے ملا قات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی، اس موقع پر انہوں نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات بھی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق چین میں وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان چین کے اہم اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

ان ملاقاتوں میں ڈیجیٹل، صحت، تجارت اور صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔