نیپرا نے مہنگے فرنس آئل سے پیدا بجلی کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں شامل کرنے سے انکار کر دیا

 
0
240

اسلام آباد نومبر 05 (ٹی این ایس): نیپرا نے مہنگے فرنس آئل سے پیدا بجلی کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں شامل کرنے سے انکار کر دیا ۔ ایک بیان میں نیپرا نے کہاکہ سی پی پی اے کے فرنس آئل والے پلانٹس چلانے کے جواز کو تسلیم نہیں کیا گیا ،ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ 2 روپے 37 پیسے کو کم کر کے 1 روپے 85 پیسے فی یونٹ کر دیا گیا ،فرنس آئل کے باعث طلب شدہ 55 پیسے کا اضافہ کا فیصلہ سی پی پی اے کی طرف سے ٹھوس جواب پر کیا جائے گا ۔نیپرا کے مطابق فیصلے سے صارفین کو 7 ارب روپے کا ریلیف حاصل ہو گا ۔