ان کی باتوں کا نہ سر ہے نہ پیر، عمران خان کو خود بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں، ترجمان
اسلام آباد،جنوری18 (ٹی این ایس): ترجمان شریف فیملی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیز ہیں، ان کی ذہنی حالت سے لگتا ہے کہ وہ کسی صدمے میں ہیں۔ترجمان شریف فیملی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی باتوں کا نہ سر ہے نہ پیر، عمران خان کو خود بھی نہیں پتہ کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔