ٹریفک پولیس راولپنڈی نے6thستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ خصوصی پروگرا م کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا

 
0
3092

راولپنڈی ستمبر 03(ٹی این ایس): ٹریفک پولیس راولپنڈی نے6thستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیو میں منعقدہ خصوصی پروگرا م کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیئے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے اس موقع پر یوم دفاع پاکستان 6thستمبر بروز جمعہ صبح 05 بجے سے تا اختتام پروگرام مال روڈ (MHچوک تا شالیمار چوک)، کشمیر روڈ ( T&T چوک تا چونگی نمبر 22)،چونگی نمبر 22تا تمیزالدین روڈ(فیملی وارڈ چوک،لالکڑتی ٹرن ، طفیل روڈ ٹرن ), افتخار جنجوعہ روڈ ( یونیورسٹی چوک تا جی ایچ کیو)، مسعود اختر کیانی روڈ (CSDٹرن ،جی ایچ کیو،بلیو لیگون تا پی سی آؤٹ )، مری روڈ حیدر روڈ ٹرن(حیدر روڈ ٹرن مری روڈ تا TMچوک)،عزیز بھٹی روڈ (پنج سڑکی چوک تاکانونٹ سکول چوک)، فردوسی روڈ (فردوسی روڈ ٹرن طفیل روڈ تا افتخار جنجوعہ روڈ )اوررینج روڈ (گورا قبرستان چوک تافیملی وارڈ چوک)تک ٹریفک کے لئے بند رہیں گی بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر34ٹریفک اسسٹنٹس،129 وارڈن افسران ،12 انسپکٹرز اور06 ڈی ایس پیز سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اس سلسلے میں 4thستمبر کو فل ڈریس ریہرسل بھی ہو گی اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ 6thستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام کے دوران سیکیورٹی کے پیش نظرشالیمار چوک سے پشاور روڈ اور صدر جانے والی ٹریفک ون وے پر بینک روڈ ٹرن مال روڈ بھجوائی جائے گی جو براستہ بینک روڈ MHچوک جا سکے گی اسی طرح MHچوک سے کچہری چوک جانے والی ٹریفک ریلوے روڈ ، کامران مارکیٹ اور مریڑ چوک کی طرف جائے گی انہوں نے بتایا کہ ریلوے روڈ پر میٹرو پول سے ملٹری اکاؤنٹس تک یک طرفہ ٹریفک چلائی جائے گی جبکہ ملٹری اکاؤنٹس سے جانب ریلوے روڈ کوئی ٹریفک نہیں جا سکے گی اسی طرح حیدر روڈ ٹرن سے تمام آنے اور جانے والی ٹریفک حیدر روڈ سے گزرے گی انہوں نے بتایا کہ چونگی نمبر 22سے کوئی ٹریفک جانب کشمیر روڈ اور تمیز الدین روڈ نہ جا سکے گی تمام ٹریفک متبادل راستوں آدڑہ روڈ اور ہارلے سٹریٹ روڈ کی طرف سے جائے گی سی ٹی او نے بتایاکہ مریڑ چوک سے TMچوک والی سائیڈ جانے والی ٹریفک کو لاثانیہ یوٹرن سے سیف اللہ لودھی روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا اسی طرح رینج روڈ, CODچوک سے جانب فیملی وارڈ چوک آنے والی ٹریفک کو گورا قبرستان سے جانب ہارلے سٹریٹ ڈائیورٹ کیا جائے گا چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ شہری معاونت، رہنمائی ، ٹریفک پلان اور متبادل راستوں سے متعلق معلومات کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519272616پر رابطہ کریں…