راولپنڈی پولیس کے شیر دل جوانوں نے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر بہت بڑے جرم کو ہونے سے روکا

 
0
526

راولپنڈی ستمبر 03 (ی این ایس): تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودھائی میں تعینات اے یس آئی آزاد خان کانسٹیبل شہزاد اور کانسٹیبل بابر ڈھوک نجو خیابان ناکہ ڈیوٹی پر موجود تھے کہ ایک گاڑی رنگ سیاہ جی ایل آئی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی میں سوار افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل بابر زخمی ہو گیا لیکن اس نے اپنے زخمی ہونے کی پرواہ کیے بغیر ڈیوٹی پر موجود اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گاڑی کا تعاقب کیا جو ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ گاڑی کو ان ہیروز نے اپنے قبضہ میں لے لیا جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کا جلد سراغ لگا لیا جائے گا۔ یہ راولپنڈی پولیس کے وہ ہیروز ہیں جو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر آندھی ہو یا طوفان، بارش ہو یا کڑکتی دھوپ، سردی ہو یا گرمی یہ ہیروز اپنے ماں باپ اپنے بیوی بچوں کو گھروں میں تن تنہا چھوڑ کر عوام کے جان اور مال کے تحفظ کے لیے نکلتے ہیں اور اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر کئی زندگیاں بچاتے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کا ہر جوان اسی جزبے سرشار ہو کر اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ یہ ہیروز صرف پولیس کے لیے ہی نہیں بلکہ عوام کے لیے بھی رول ماڈل ہیں۔