سوات اور گردونواح میں5.5 شدت کا زلزلہ،لوگ خوف میں مبتلا

 
0
1619

زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی زیرزمین 160کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیماء مرکز
سوات ستمبر 03 (ٹی این ایس): سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دکانوں ، مکانوں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کی گہرائی زیرزمین 160کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ تاہم زلزلے سے متاثرہ علاقے میں کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔