سوات ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کو شکست دیدی

 
0
110

سوات 26 جون 2022 (ٹی این ایس): سوات پی کے7 ضمنی انتخابات، تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کو شکست دیدی ، پی ٹی آئی کے فضل مولا18ہزار42ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار حسین احمد 14ہزار665ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے
خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فضل مولا18ہزار42ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ اے این پی کے امیدوار حسین احمد 14ہزار665ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی کے سوات میں مجموعی طور پر 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔