راولپنڈی 26 جون 2022 (ٹی این ایس): گینگ کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کے لئے چیلنج بن گئی تھی متعدد وارداتوں کا انکشاف اہل علاقہ کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین
،دوران واردات فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والا عابد بلا گینگ کے 04ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم 21 لاکھ روپے، 02 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دوران واردات فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والا عابدبلاگینگ کے 04ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عابد، نعمان، عبدالرافع اور احسان اللہ شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 21 لاکھ روپے، 02 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کی زیرنگرانی ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں،ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پہ قیمتی اشیاء لوٹتے تھے اور مزاحمت پہ فائرنگ کر کے زخمی کردیتے تھے،خطرناک ملزمان کی گرفتاری راولپنڈی پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا جسے ایس ایچ او ایئرپورٹ ملک کاشف اور انکی ٹیم نے انتھک محنت سے پورا کیا،ایس ایچ اونے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب نے ایس ایچ او ائیرپورٹ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزاد لوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔