راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

 
0
722

ہلاک ہونے والوں کی شناخت امجد اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے ٗرپورٹ 
پولیس نے مبینہ مقابلے میں ملوث تمام پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے ایف آئی آر ہلاک ملزمان کے ساتھیوں کے خلاف درج کرلی
راولپنڈی1اگست(ٹی این ایس)خیابان سرسید میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مختلف جرائم میں مطلوب 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔میڈیار پورٹ کے مطابق راولپنڈی کے پیر ودھائی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع علاقے خیابان سرسید میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت امجد اور سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان پولیس کو قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج 3 مقدمات میں مطلوب تھے۔ دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ملوث تمام پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے ایف آئی آر ہلاک ملزمان کے ساتھیوں کے خلاف درج کرلی۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 4 ملزمان 15 سے 20 منٹ تک پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے رہے، جوابی کارروائی میں ملزمان کے 2 ساتھی ہلاک ہوگئے۔