راولپنڈی (ٹی این ایس) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم نے پنجاب پولیس کی کمان سنبھال لی

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم نے پنجاب پولیس کی کمان سنبھال لی، آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی سنٹرل پولیس آفس آمد، سینئر پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کو خوش آمدید کہا، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کو سلامی پیش کی، پولیس شہدا کی یادگار پر حاضری، ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،آئی جی پنجاب کی ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز سمیت دیگر سینئر افسران سے ملاقات،
ملاقات کے بعد آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو، آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے میڈیا نمائندگان کو اپنی پالیسی ترجیحات بارے آگاہ کیا،
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل اورموثر بنایا جائے گا، عوام کا تحفظ اور بے لوث خدمت، زیرو ٹالرینس اور شفاف احتساب میری اولین ترجیحات ہیں، جدید، آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ اور جرائم کے خلاف مؤثر حکمت عملی پر عملدرآمد کا عزم، جو ایمانداری سے کام کرئے گا وہی ٹیم کا حصہ رہے گا، پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر کیاجائیگا، شہریوں میں احساسِ تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے پبلک آرڈر ہر صورت برقرار رکھا جائے گا،آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم