اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک اور ترقی کرتا ، بےروزگاری اور لوڈشیڈنگ ختم ہوجاتی، سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف

 
0
660

راولپنڈی اگست 10(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی ریلی راولپنڈی پہنچ چکی ہے۔ اس موقع پرسابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ریلی میں موجود کارکنوں سے خطاب کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قراردیا گیا ہے جبکہ اگر وہ تنخواہ لیتے تو وہ ڈکلیئر بھی کرتے لیکن جب انہوں نے تنخواہ لی ہی نہیں تو وہ کیوں ڈکلیئر کرتے۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جو فیصلہ آج عوام نے سنایا ہے وہی قوم کا فیصلہ ہے راولپنڈی نے میرے خلاف فیصلہ قبول نہیں کیا تاہم انکا مزید کہنا تھا کہ انکے خلاف یہ پہلی بار نہیں بلکہ تیسری بار ہوا ہے اورانکا مزید کہنا تھا کہ اس قوم کے مینڈیٹ کا احترام کب ہوگا مجھے فارغ کرکے آپ کے ووٹ کی توہین کی گئی ہے۔

پاکستان کیساتھ یہ مذاق کب ختم ہوگا تاہم عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے اور چند لوگ مینڈیٹ ختم کردیتے ہیں۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ مجھے حکومت کا کوئی لالچ نہیں بلکہ بےروزگاری اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا لالچ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اتنی محت کر کے پاکستان کو آگے بڑھایا ہے اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک اور ترقی کرتا ، بےروزگاری اور لوڈشیڈنگ ختم ہوجاتی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولوی صاحب پھر پاکستان پہنچ گئے ہیں، یہ زندگی کینیڈا میں گزارتے ہیں اور وہاں عیش و عشرت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میری حکومت رہتی تو لوڈشیڈنگ کا نام و نشان تک نہ رہتا تاہم ابھی بھی 4سال میں لوڈشیڈنگ کو تقریبا ختم کردیا تھا۔ سابق وزیراعظم نے آج شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانون کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ پاک فوج نے قیام امن کے لیے بہت قربیاں دی ہیں جو کبھی بھی رائیگاں نہیں جائینگی۔