تیمور علی خان پٹودی انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے مشہور بچہ

 
0
51124

ممبئی اگست 10(ٹی این ایس) : کرینہ اور سیف کے بیٹے تیمور علی خان پٹودی انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے مشہور بچہ بن چکے ہیں۔ ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے عوام بے تاب رہتے ہیں۔ ابھی گزشتہ روز ہی ننھے تیمور نے اپنی والدہ کے ہمراہ بالی ووڈ اداکار تشار کپور کے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کر کے میلہ لوٹ لیا تھا۔ یہ پارٹی تو تھی تشار کپور کے بیٹے کی لیکن اس میں سب کی نظریں تیمور خان پر مرکوز تھیں اور ہر کوئی ان کی ہی تصاویر لینے میں مصروف تھا۔