اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے دو افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

 
0
656

اسلام آباد  اگست 10(ٹی این ایس):وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کے دو افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ٹی این ایس کو موصول ہونے والے نوٹیفیکیشن  کے مطابق گریڈ 19 کے آفیسر  نورالعمین مینگل کی خدمات پنجاب حکومت سے لے کر بلوچستان حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں،جبکہ گریڈ 19 دوسرے آفیسر غلام فرید کی خدمات بلوچستان حکومت سے لے کر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے سپرد کی گئی ہیں۔غلام فرید کو مذکورہ  ادارہ بعد ازاں ڈیپوٹیشن پر کسی دوسرے ادارے میں وہاں کے پے سکیل کے مطابق انکی خدمات سپرد کر سکے گا۔