عمران نیازی ذہنی طور پر آج بھی برطانوی غلامی سے باہر نہیں نکل سکے ،عائشہ گلالئی

 
0
514

اسلام آباد اگست 9 (ٹی این ایس)رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کی سابق رہنماعائشہ گلالئی نےپاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنا  ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا،اپنے  ویڈیو بیان میں عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ “قوم کو آنے والی 70ویں سالگرہ کی پیشگی مبارک باد دان کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ انسانوں کی قربانیوں اور برطانیہ کی طویل غلامی کے بعد آزادی ملی اور آج ہم ایک خود مختار اور آزاد ملک کے باعزت شہری ہیں۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ برطانوی طویل غلامی کے بعد بھی آج ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ عمران نیازی خود کو ذہنی  طور پر برطانوی غلامی سے باہر نہیں  لا سکا ہے،آج بھی عمران نیازی وہاں کی مثالیں دیتے نظر آتے ہیں۔لیکن میں عمران نیازی سے کہوں گی کہ برائے مہربانی اگر آپ خود اس کمپلیکس  میں مبتلا ہیں یا ذہنی غلامی کاشکار ہیں تو پاکستان کی نوجوان نسل جو کہ انتہائی باصلاحیت ہے اور پاکستان کا قیمتی مستقبل اور سرمایہ ہیں کو اس ذہنی غلامی میں مبتلا نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی ایک پارلیمانی کمیٹی بنی جو جمہوریت کی اثاثہ ہے پہلے عمران نیازی نے اس کا خیر مقدم کہا بعد میں وہ اس چیز سے پیچھے ہٹ گئے اور اب  ان کاایک نیا بیان آیا ہے کہ ہمیں برطانوی طرز کا کمیشن چاہیے تو میں عمران نیازی صاحب سے کہوں گی کی یہ پارلیمنٹ ہماری ملک کا ادارہ ہے،برطانیہ کی  اپنی روایات ہیں اپنا کلچر  ہے اور پاکستان کا اپنا قانون اور اپناائین ہے،یہاں کے فیصلے یہاں کے قانون کے مطابق ہونگے جس پر مجھے اعتماد ہے تمام پاکستانیوں کو اعتماد  ہے آپ کو کیوں نہیں؟