بجلی کی فی یونٹ قیمت 4 روپے 85 مہنگی کر دی گئی

 
0
5604

اسلام آباد 15 اپریل 2022 (ٹی این ایس): بجلی کی فی یونٹ قیمت 4 روپے 85 مہنگی کر دی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احساس پروگرام اور پناہ گاہیں بند کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں، مریم اورنگزیب

نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین سے وصولی اپریل کے بجلی کے بلوں کی مد میں کی جائے۔

جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین پر جی ایس ٹی کے علاوہ پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔