علی نگر میں مسلم لیگ ن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان  کی آپس میں لڑائی   4 کارکنان زخمی زرائع

 
0
3249

وزیرآباد 10 اگست (ٹی این ایس) علی نگر میں مسلم لیگ ن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان  کی آپس میں لڑائی   شروع ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے نواحی علاقے علی نگر میں پاکستان عوامی تحریک اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ۔  تفصیلات کے مطابق لڑائی کے دوران  ن لیگ  کے کارکنان نے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کر کے عوامی تحریک کے 4 کارکنان کو زخمی کر  دیا  ۔تفصیلات کے مطابق ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے شدید زخمی شخص کو لاہور کے ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا ہے۔