نواز شریف کی ریلی کسی کے خلاف نہیں ووٹ کے تقدس کے لیے ہے زعیم قادری

 
0
396

راولپنڈی 10 اگست (ٹی این ایس ) مسلم لیگ کے رہنماء زعیم قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کسی کے خلاف نہیں ووٹ کے تقدس کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین صرف ہماری پارٹی کے خلاف سیاست کر رہے ہیں ۔میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے حقوق کے لیے نواز شریف کا ساتھ دیں ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم آئین اور نواز شریف کا ساتھ دیں گے ۔انہوں نے اپنے سفر کے بارے میں کہا کہ ہمارا منصوبہ تھا کہ رات جہلم میں گزاریں گے مگر راولپنڈی والوں کی فقیدالمثال محبت دیکھ کر رات سفر کا ارادہ ملتوی کر دیا ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیاست کو صحیح خطوط پر استوار کرنے کے لیے نکلے ہیں ان کے سفر کا آج مغرب کے وقت پتہ چلے گا کے سفر کہا ں تک محدود ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے اس موسم میں دوستوں اور کارکنوں کو کوئی تکلیف نہ ہو ۔