راولپنڈی(ٹی این ایس)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی مختلف علاقوں میں منشیات کے حوالے سے آگاہی واکس

 
0
129

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی مختلف علاقوں میں منشیات کے حوالے سے آگاہی واکس،واکس میں ایس ایس پی فیصل سلیم،ایس ڈی پی اونیوٹاؤن ملک اللہ یار،ایس ایچ اونیو ٹاؤن،ایس ایچ اوپیرودھائی سمیت انجمن تاجران کے نمائندگان کی شرکت،گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 100سے زائدبڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 03من سے زائد چرس برآمد کی گئی،تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی مختلف علاقوں میں منشیات کے حوالے سے آگاہی واکس،واکس میں ایس ایس پی فیصل سلیم،ایس ڈی پی اونیوٹاؤن ملک اللہ یار،ایس اورنیو ٹاؤن،پیرودھائی سمیت انجمن تاجران کے نمائندگان نے شرکت کی،آگاہی واکس تھانہ نیوٹاؤن اور تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں کی گئی،واکس کا مقصد منشیات سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا تھا،معاشرہ خصوصا والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں،والدین خصوصابچوں اور نوجوان نسل پر نظر رکھیں، منشیات فروشی کی اطلاع 15پر دیں اپکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، واکس کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کو منشیات کے خاتمے کے سلسلہ میں بھر پور کارروائی کرنے اور آگاہی مہم چلانے پر خراج تحسین پیش کیا۔