پاکستان: کورونا سے 2 افراد جاں بحق،سینکڑوں افراد متاثر

 
0
167

اسلام آباد 27 جون 2022 (ٹی این ایس): ملک میں کورونا وائرس سے دو افراد انتقال کرگئے جب کہ شرح 3 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 382 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 2.85 فیصد رہی جب کہ وائرس میں مبتلا 2 مریض انتقال کرگئے۔

این آئی ایچ کےمطابق کورونا کے 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہےکہ ملک کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ کورونا کی شرح کراچی میں ریکارڈ کی جارہی ہے۔