پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

 
0
221

لاہور 27 جون 2022 (ٹی این ایس): محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 11 کارندے گرفتار کر لیے۔

سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا گیاکہ گرفتار 11 دہشت گردوں سے ہینڈ گرینیڈ، اسلحہ اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ کارروائیوں کے دوران 63 افراد سے تفتیش کی گئی ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔