بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کا این سی او سی کا دورہ، این سی او سی کے صبح میں ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کی

 
0
139

اسلام آباد 17 فروری 2022 (ٹی این ایس): بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین مسٹر بل گیٹس نے آج این سی او سی کا دورہ کیا۔ بل گیٹس نے این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کی۔

بعد ازاں مسٹر بل گیٹس نے اپنے وفد کے ساتھ این سی او سی کے صبح میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ بل گیٹس اور ان کے وفد کو این سی او سی کے کردار اور طریقہ کار، وبائی امراض کے آغاز سے اب تک کی کامیابیوں، پاکستان بھر میں حالیہ کوویڈ 19 کی صورتحال اور این سی او سی کی جانب سے بیماری کے پھیلائو پر قابو پانے اور عوامی تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے مختلف این پی آئیز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

دورہ کرنے والے وفد کو کوویڈ 19 کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔ دورہ کرنے والے وفد کو جینوم سیکوینسنگ (ملک میں مختلف اقسام کا پھیلائو) کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ بل گیٹس نے این سی او سی کے مختلف اقدامات بالخصوص سمارٹ لاک ڈائون اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی کے نفاذ کے اقدامات پر گہری دلچسپی لی۔ اور پاکستان کی ویکسین ایڈمنسٹریشن رجیم جس نے این سی او سی کو کورونا کے حوالے سے ایک جامع ردعمل تیار کرنے اور نافذ کرنے کے قابل بنایا۔ مسٹر بل گیٹس نے کوویڈ 19 بالخصوص ویکسینیشن مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

چیئرمین این سی او سی و وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے بل گیٹس اور ان کی فائونڈیشن کی پاکستان میں کوویڈ 19 کے اقدامات کی حمایت کرنے کی کوششوں کا اعتراف کیا۔بل گیٹس نے وسائل کی رکاوٹوں اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے کوویڈ 19 کے خلاف بہترین اقدامات متعارف کرانے پر پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔

اسد عمر نے کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی کا سہرا حقیقی قومی ردعمل کو قرار دیا، جسے این سی او سی کے ایک موثر مواصلاتی مہم کے طریقہ کار کے ذریعے انجام دیا گیا، جس نے این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ کووڈ پروٹوکولز پر عمل کرنے کے لیے قومی ردعمل اور مثبت طرز عمل اختیار کرنے پر عوام کا اعتماد بڑھانے میں مدد کی۔