ضمنی الیکشن میں لوٹوں کو عبرتناک شکست دیں گے ،عمران خان

 
0
218

اسلام آباد 26 جون 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ امریکی سازش کے تحت چوروں کو اوپر مسلط کیا گیا ہے، ساری عوام ان لوگوں کے خلاف ہے یہ لوگ انتخابات صرف امپائر ملا کر جیت سکتے ہیں، ہم نے اس کے باوجود ان کو شکست دینی ہے۔
پنجاب کے حلقے پی پی 158 میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ یہ الیکشن صرف ایک حلقے کا نہیں پورے پنجاب اور پاکستان کا ہے، آپ سب نے ہر دروازے پر جاکر پیغام دینا ہے کہ جو لوگ اپنا ضمیر بیچ کر چوروں کے ساتھ مل جاتے ہیں ان کو شکست دینا ہم سب کا فرض ہے۔عمران خان نے کہا کہ آئی جی راو سردار علی خان میں نے آپ کو اس لیے لگایا تھا کہ آپ ایماندار آئی جی ہیں جو کوئی غلط کام نہیں کرے گا، ان 20 انتخابات میں پولیس کا کیا رویہ ہوتا ہے اگر پولیس نے غلط کام کیا تو لوگ ساری زندگی را سردار آپ پر انگلیاں اٹھائیں گے، پولیس کا حلف ہے کہ قانون کے مطابق چلنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا نام ہونا چاہیے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہے، الیکشن کمیشن کو بھی پیغام ہے کہ پورا پاکستان ان 20 ضمنی انتخابات کو دیکھ رہا ہے، جو رویہ اب تک الیکشن کمیشن کا رہا ہے کسی کو آپ پراعتماد نہیں ہے، یہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ الیکشن کمیشن پر قوم اعتماد کرسکتی ہے؟ اب تک الیکشن کمیشن جانبدار ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ورکرز سے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ ان کے ساتھ کون کون لوگ شامل ہیں، اور یہ بھی پتا ہے کہ یہاں پیسہ چل رہا ہے لیکن آپ لوگوں نے گھر گھر جا کر اپنی قوم کو جگانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جو امریکا کے نوکر ہیں، امریکا کے بت کی پوجا کرنے والے ہیں، کیا پاکستانی قوم ان کو شکست دے گی؟ امپائروں کے باوجود امریکا کے غلاموں، ملکے کے بڑے بڑے ڈاکوں کو ہم نے ہرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کے لیے ان چوروں کو ہرا کر ملک سے فارغ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہتے تھے کہ مہنگائی کردی، انہوں نے 2 مہینے میں اتنی مہنگائی کردی جتنی ہم نے ساڑھے تین سالوں میں نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ جو آئی ایم ایف کہے گا یہ لوگ وہ کریں گے۔