اسلام آباد، پولیس کی کارروائی، ڈکیتی، سٹریٹ کرائم ،چوری کی وارداتوں میں ملوث 6ملزمان گرفتار

 
0
472

اسلام آباد نومبر 19(ٹی این ایس) تھانہ کوہسار پولیس کی کاروائی۔ ڈکیتی، سٹریٹ کرائم ،چوری کی وارداتوں میں ملوث 6ملزمان گرفتار، ان میں ایک بین الصوبائی گروہ جو جعلی پیر بن کر لوٹتا تھا بھی شامل ہے ۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کا لوٹا گیا مال مسروقہ، موبائل فون، گھڑیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیئے۔ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے پولیس آفسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

تفصیلات کی مطابق ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ نے جرائم پیشہ عناصر بالخصوص سٹریٹ کرائم ،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری اور لوٹے گئے مال کی برآمدگی کے لیے ڈی ایس پی عبدالرزاق خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوہسارانسپکٹر اسجد محمود،اے ایس آئیز محمد رشید ،اشتیاق حسین شاہ، ہیڈ کنسٹیبل فخر اقبال اور کنسٹیبل اعزاز،دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہون نے جرائم پیشہ عناصر کو ٹریس کر کے مختلف واداتوں میں ملوث 06ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان میں نمبر 1نذیر احمد سکنہ گلی نمبر 1بلاک سر سید کالونی راولپنڈی، نمبر 2آغا اعظم فیاض سکنہ محلہ پیپلز کالونی فیصل آباد,نمبر3 عاطف علی، نمبر4 محمد سراج سکنہ بستی لالو خان ضلع رحیم آباد،نمبر5فرقان گل سکنہ فاروق اعظم روڈ واولپنڈی،نمبر6 محمد عثمان سکنہ ڈہوک کالا خان راولپنڈی شامل ہیں ان میں نذیر احمد اور آغا اعظم فیاض جو کہ ایک بین الصوبائی گروہ کے ملزمان ہیں نے دوران تفتیش فیصل آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے مختلف اضلاع سمیت اسلام آباد میں بھی ایسی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی نمبری EC-7288ٹیوٹا کروالا، ایک عدد لیپ ٹاپ، نقدی برآمد کی گئی۔ اس گروہ نے جعلی پیر بن کر فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے تقریباََ 150کے قریب شہریوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹنے کا انکشاف کیا ہے جس کے متعلق مقامی پولیس کو ان کی گرفتاری کی اطلاع کر دے دی ۔

جبکہ فرحان گل اور محمد عثمان جو کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل پر گن پوائنٹ پر وارداتوں کرتے تھے کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی برآمد کی گئی ہے، ملزمان قبل ازیں بھی تھانہ صادق آباد اور کھنہ کے ایریا میں وارداتیں کرتے رہے ہیں اور دونوں چالان یافتہ ہیں اسی طرح ملزم محمد سراج کو تھانہ کوہسارپولیس نے سٹریٹ کرائم کے ایک مقدمہ میں گرفتار کر کے موبائل فون اور نقدی 5000 برآمد کی ہے اور ایک اور مقدمہ میں ملزم سے 2موبائل فون اور داردات میں استعمال ہونے والا پسٹل بھی برآمد کیاگیا ہے۔مزید برآں پولیس نے ملزم عاطف علی کو چوری کی واردات میں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک گھڑی مالیتی 5لاکھ80ہزار اور 3 عدد مابائل فون برآمد کیے ہیں۔ملزمان کو مجاز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ جسمانی حاصل کر لیا ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پرتعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔